قصور: چور شہری سے نقدی ودیگر سامان لیکر فرار

قصور: چور شہری سے نقدی ودیگر سامان لیکر فرار

  



قصور(بیورورپورٹ)ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکو نقدی موٹرسائیکل اور موبائل فون لے گئے تفصیلات کے مطابق سینما موڑ کوٹ رادھا کیشن کے قریب ہونے والی واردات کے متعلق بلال احمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گاوں اٹاری جیت سنگھ کی جانب جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک کر موٹرسائیکل موبائل فونز اور سات ہزار کی نقدی چھین لی۔

اسی طرح قصور کھڈیاں روڈ واٹر ٹریٹمنٹ کے قریب ڈاکو نے اسے روک کر نوے ہزار کی نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا پولیس مصروف تفتیش ہے

مزید : علاقائی