نارنگ منڈی: پولیس کا کریک ڈاؤن،ملزم گرفتار

  نارنگ منڈی: پولیس کا کریک ڈاؤن،ملزم گرفتار

  



نارنگ منڈی(نامہ نگار) مقامی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ملزم گلستان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف معہ میگزین اور گو لیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او محمد انور سیال نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں عوام تعاون کریں تاکہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

عوام ایسے عناصر کی نشان دہی کریں جو معاشرے کے امن میں خلل کا باعث ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...