عمران خان میں جرات ہے تو بھانجے کو پولیس کے حوالے کریں،عظمیٰ بخاری

عمران خان میں جرات ہے تو بھانجے کو پولیس کے حوالے کریں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان نے وفاق،پنجاب اور سینیٹ میں حکومتی  بے بسی کا اعتراف خود ہی کرلیا ہے۔جہازوں میں بھر بھر کے لائے سرخیلے لوگ ہمیشہ موسمی پرندے ثابت ہوتے ہیں۔ڈیرھ سال میں جنوبی پنجاب صوبے پر بے بس حکومت عملی طور پر کوئی کام نہیں کر سکی۔شہبازشریف نے اپنے داماد علی عمران کو خود قید کروایا تھا۔عمران خان کا بھانجہ حسان نیازی چار دن سے مفرور ہے۔عمران خان میں جرات ہے تو بھانجے کو خود پولیس کے حوالے کرائیں۔

حسان نیازی کو عمران خان نے خود بھگایا ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہامیاں نواز شریف جدی پشتی امیر ترین اور طعام پسند ہیں۔نوازشریف کے کھانے گنتے گنتے شہبازگل کی چھٹی ہوگئی۔عمران خان نے فیاض چوہان کی ڈیوٹی نوازشریف کی نقل و حرکت پر لگادی ہے۔قوم دیکھ رہی ہے فیاض چوہان جیسے کئی وزراء کی وزارتیں ملنے کے بعد غربت ختم ہو گئی ہے۔پنجاب کے وزیر اطلاعات کے پاس کوئی حکومتی معلومات نہیں ہوتی۔فیاض چوہان ہر پریس کانفرنس میں صرف نوازشریف اور شہبازشریف پر تنقید کرکے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 
عظمیٰ بخار