عوام نے پی پی اور (ن) لیگ کا بیانیہ مسترد کر دیا،ہمایوں اختر

عوام نے پی پی اور (ن) لیگ کا بیانیہ مسترد کر دیا،ہمایوں اختر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ عوام نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کاکرپشن اور لوٹ مار کا بیانیہ مستردکردیا ہے اور دونوں جماعتیں اس بوجھ کے ساتھ مزید سیاست نہیں کر سکیں گی،وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی مفادات کی بجائے مشکل اور غیر معمولی فیصلے کئے جس کی وجہ سے ملک درست سمت میں گامزن ہے اورمثبت معاشی اشاریے اس کا ثبوت ہیں، زراعت، چھوٹی اور بڑی صنعتوں کی ترقی کیلئے ایمر جنسی کی طرز پر پیشرفت کی جارہی ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں  سے ملاقات میں کیا۔

اور کسانوں کے وفودسے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اخترخان نے کہاکہ تحریک انصاف ہرگز یہ نہیں چاہتی کہ کوئی بھی سیاسی جماعت آئندہ عام انتخابات میں مقابلے کی دوڑ سے باہرہو لیکن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کرپشن اورلوٹ مار کی میراث کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ہماری قیاد ت پربد عنوانی کاالزام نہیں لگا سکتا جبکہ ماضی کی حکومتوں میں اس دور میں قومی خزانے میں نقب لگائی گئی تھی جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا تھا۔مسلم لیگ(ن) کو پیشگی علم ہوگیا تھاکہ عوام انہیں دوبارہ منتخب نہیں کریں گے اس لئے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خزانے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا اور ہمیں ایسی بد حال معیشت منتقل ہوئی۔

ہمایوں اختر

مزید : میٹروپولیٹن 1