لیسکو کی کھلی کچہریوں سے صارفین کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے:عطرت حسین

لیسکو کی کھلی کچہریوں سے صارفین کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے:عطرت حسین

  



لاہور(سٹی رپورٹر) ایس ای ناردرن سرکل عطرت حسین نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر بجلی چوری کی روک تھام اور کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیروز والہ ڈویژن میں کھلی کچہری کے دوران لیسکو افسران،ملازمین اور صارفین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے لیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ریگولر طریقہ سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،اس موقع پر ایس ای عطرت حسین کے ساتھ ڈی سی ایم رائے مسعود کھرل اور ایکسیئن فیروز والہ بھی موجود تھے۔ ایس ای عطرت حسین نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح لائن لائسز پر کنٹرول اور اوور بلنگ کی شکایات کو ختم کرنا ہے۔جس میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام اور کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اور اس میں وہ خود ایکسیئن حضرات اور ایس ڈی اوز کے ساتھ کھڑے ہیں۔جس سے لائن لاسز اوراوور بلنگ کی شکایات ختم ہو کر رہ گئی ہیں۔انہوں نے کہا بجلی چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران فیروز والہ ڈویژن میں واقع تمام سب ڈویژنوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیے گئے ہیں۔جس سے لائن لائسز اور اوور بلنگ کی شکایات ختم ہو کر رہ گئی ہیں،صارفین کی شکایات کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔جبکہ صارفین انھیں اور سرکلز کے ایکسیئن حضرات کو فون کے ذریعے بھی بجلی چوری کی شکایات کر سکتے ہیں اور اس میں اگر ان کا سٹاف بھی ملوث پایا جاتا ہے تو کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1