تاجر برادری کاسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے سرحدی مانیٹرنگ کو موثر بنانے کا مطالبہ

تاجر برادری کاسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے سرحدی مانیٹرنگ کو موثر بنانے کا ...

  



راولپنڈی (ا ے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے سرحدی مانیٹرنگ کو موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور کاروباری مراکز پر چھاپوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔  راولپنڈی چیمبر کے قائم مقام صدر نوشیروان خلیل خان نے کہا کہ کسٹم حکام کی جانب سے اسمگل شدہ سامان روکنے کی آڑ  میں کاروباری مراکز پر کارروائیوں اور چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، اشیاء کی ترسیل کے نظام کودستاویزی شکل دینے کے لیے حکومت معاونت کرے۔تجارتی مراکز پر چھاپوں اور کاروباری مراکز کی بندش سے مارکیٹ میں منفی پیغام پھیلتا  ہے۔ کاروباری مرکز اور مارکیٹ کی عزت، احترام اور شہرت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کسٹمز اور دوسرے محکموں کو چاہیے کہ وہ تاجر، انجمن تاجران کو نوٹس دے۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جائے، روایتی طریقہ کار سے صرف ہراسیت پھیلتی ہے۔قائم مقام صدر نے کہا کہ قومی معیشت اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ کاروبار پہلے ہی گراوٹ کا شکار ہے۔ ایسے میں چھاپوں اور کاروائیوں سے تاجر برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑتی ہے۔ حکام زمینی حقائق کا ادراک کریں۔

مزید : کامرس


loading...