دریاؤں اور آبی ذخیروں  میں پانی کی صورتحال

دریاؤں اور آبی ذخیروں  میں پانی کی صورتحال

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد19700 کیوسک اور اخرج 25000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد8400 کیوسک اور اخراج8400 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد15700 کیوسک اور اخراج26000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد60000 کیوسک  اور اخراج  53400کیوسک رہا۔

 رہا۔جناح بیراج آمد49300 کیوسک اور اخراج 42800 کیوسک،چشمہ آمد35200 کیوسک اوراخراج  35000کیوسک، تونسہ آمد41600 کیوسک اور اخراج41000 کیوسک، پنجند آمد4000 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 41400کیوسک اور اخراج 34300 کیوسک،  رہا۔

سکھر آمد26000کیوسک اور اخراج2000  کیوسک جبکہ کوٹری بیرا ج آمد4200 کیوسک اور اخراج    500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1476.09 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا  ذخیرہ 2.339 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1177.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.050 ملین ایکڑ فٹ جبکہ  چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ   0.096 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔

مزید : کامرس