خدمات کے شعبے میں برآمدات 20فیصد بڑھ گئیں:ادارہ شماریات

خدمات کے شعبے میں برآمدات 20فیصد بڑھ گئیں:ادارہ شماریات

  



اسلام آباد(آن لائن)اکتوبر2019ء کے دوران خدمات کے شعبے میں برآمدات میں 20.08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر2019ء میں شعبہ کی برآمدات کا حجم اکتوبر2018ء  کے مقابلے میں 20فیصد سے زائد کے اضافہ سے 531.07 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر2019ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 2.36فیصد کے اضافے سے برآمدات کا حجم 1.75 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 1.70 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

مزید : کامرس


loading...