ولشائر لیبارٹریز عالمی کوٹلر ایوارڈحاصل کرنیوالی پہلی فارماسیوٹیکل کمپنی بن گئی 

ولشائر لیبارٹریز عالمی کوٹلر ایوارڈحاصل کرنیوالی پہلی فارماسیوٹیکل کمپنی ...

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس کی ممبر کمپنی ولشائر لیبارٹریز بین الاقوامی کوٹلر ایوارڈحاصل کرنے والی پہلی فارماسیوٹیکل کمپنی بن گئی ہے۔ کوٹلر ایوارڈ کا مقصدان لوگوں کو انفرادی طور پر یا کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے ملکی انڈسٹری کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے جنہوں نے جدید کسٹمر ویلیوز اپناتے اور مختلف مسابقتی صلاحیت بڑھانے والی سرگرمیوں کے ذریعے مارکیٹ میں نہایت کامیابی سے کام کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈزمارکیٹنگ اور بزنس مینجمنٹ کے شعبے میں اعلیٰ مہارت رکھنے والوں کیاعزاز میں ڈیزائن کئے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ ایوارڈ نئے کاروباراور جدت کے فروغ کیلئے پلیٹ فارم کی حیثیت بھی رکھتا ہے جو صنعت کیلئے نئے معیاروں کا بھی تعین کرتا ہے۔ اس کامیابی کو سراہنے کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، نائب صدر میاں زاہدجاوید احمد، چیئرمین ولشائر گروپ اور سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر امجد علی جاوا، غضنفر علی جاوا، سرکاری حکاماور صنعتکاروں نے شرکت کی۔صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ یہ ناصرف ملک کی تاجر برادری کیلئے باعث فخر ہے بلکہ ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے بھی نہایت اہم ہے کیونکہ اس سے غیر ملکی خریدار اب پاکستانی فارما سیکٹر کی صلاحیتوں سے زیادہ متاثر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارما سیکٹر ترقی کر رہا ہے اور برآمدات میں اضافے کیلئے ٹیکنالوجی کے فروغ کی بے حد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے وقت پاکستان میں کوئی فارما سیوٹیکل کمپنی نہیں تھی لیکن یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ اب ملک میں 850فارما سیوٹیکل مینوفیکچرنگ کمپنیاں کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ہوتا رہا ہے جو اب پختہ مارکیٹ کی طرف جانا چاہیے۔ چیئر مین ولشائر لیبارٹریز اور سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر امجد علی جاوا نے کہا کہ پاکستان عالمی فارما مارکیٹ میں نمایاں کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ 

مزید : کامرس


loading...