زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے کانووکیشن کی تقریب 17دسمبر کو ہو گی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے کانووکیشن کی تقریب 17دسمبر کو ہو گی

  



فیصل آباد (بیورورپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور 17دسمبر کو فیصل آباد آئیں گے وہ جہاں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 24واں کانووکیشن  کے مہمان خصوصی ہونگے جوسال 2016ء میں پی ایچ ڈی اور مختلف ڈگری پروگرامز میں میڈل ونرز میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کریں گے۔ آن لائن کے مطابق کانووکیشن میں‘ پی ایچ ڈی‘ ایم فل‘ ایم ایس سی‘ ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم بی اے‘ ایم اے مکمل کرنیوالے 6827گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی منظوری سے کانووکیشن کی پروقار تقریب کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو ڈی گراؤنڈ میں ہونے والے کانووکیشن کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پروگرام کی ریہرسل سوموار 16دسمبر کو صبح گیارہ بجے ڈی گراؤنڈ میں منعقد ہوگی جس کیلئے تمام گریجوایٹس کوشرکت کیلئے کہا گیا ہے۔۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کانووکیشن میں شرکت کیلئے آنیوالے گریجوایٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ گاؤنز کیلئے اولڈ کیمپس لیکچر روم نمبر3‘ موبائل فونز جمع کروانے کیلئے لیکچر روم نمبر3سے ملحقہ کمرے جبکہ رہائش کیلئے چیف ہال وارڈن آفس سے رابطہ کریں۔ 

مزید : کامرس


loading...