رواں مالی سال،موٹر سائیکل رکشا کی فروخت میں کمی

رواں مالی سال،موٹر سائیکل رکشا کی فروخت میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال کے دوران موٹر سائیکلوں اور تھری وہیلرز کی فروخت میں ایک لاکھ 13ہزار 114یونٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔موٹر سائیکلز اور اور تھری ویلرز رکشے تیار کرنے والی مقامی صنعت کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2019ء  کے دوران موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت کا حجم 6لاکھ 72ہزار 32یونٹس تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2018ء  کے دوران فروخت کا حجم 7لاکھ 85ہزار 146یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا، اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران موٹر سائیکلوں اور تھری وہیلرز کی فروخت میں ایک لاکھ 13ہزار 114یونٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -