سرکاری چراگاہوں پر10لاکھ سے زائد درخت لگانے کامنصوبہ 

سرکاری چراگاہوں پر10لاکھ سے زائد درخت لگانے کامنصوبہ 

  



راولپنڈی (ا ے پی پی) وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق  بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات پنجاب نے سال 2019-20کے دوران اپنی ملکیتی چراگاہوں بشمول  چکوال، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں  شجر کاری کا جامع پروگرام مرتب کر لیا۔ محکمہ جنگلات پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس پروگرام کے تحت چراگاہوں میں 975ایکڑ پر 1.35ملین علاقائی درخت جس میں توت،، شریں، پھلائی، بیری، جامن اور کیکروغیرہ شامل ہیں لگائے جائیں گے۔ یہ علاقائی درخت نہ صرف جانوروں کو چارہ مہیا کریں گے بلکہ موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں بھی موثر ثابت ہونگی۔

مزید : کامرس


loading...