پنجاب بھر میں یکم جنوری2020سے اوپن ٹرانسفر پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ 

پنجاب بھر میں یکم جنوری2020سے اوپن ٹرانسفر پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی  (ا ے پی پی) محکمہ ایکسائز نے پنجاب بھر میں یکم جنوری2020سے اوپن ٹرانسفر پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ ایکسائز پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب بھر میں گاڑیوں کی ملکیت کے منتقلی کے لیے آئندہ برس یکم جنوی سے بائیو میٹرک نظام کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کے اطلاق کے بعد فروخت کنندہ اور خریدار دونوں کی بائیو میٹرک کے بغیر ملکیت منتقلی ممکن نہیں ہو سکے گی۔ایکسائز ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ گاڑی ٹرانسفر کے حوالے سے بائیو میٹرک تصدیقی عمل پر عمل در آمد کے لیے گذشتہ کافی عرصہ سے اقدامات جاری تھے جن کا بنیادی مقصد گاڑیوں کی ملکیت کے انتقال میں ہر قسم کی جعلسازی کا خاتمہ تھا۔ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے بائیو میٹرک نظام کے اطلاق کے لیے محکمہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس مقصد کے لیے مطلوبہ بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری اور ان کی آن لائن نظام سے منسلک کرنے کے دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔یکم جنوری2020سے پنجاب بھر میں نیا نظام نافذ کردیا جائے گا جس کے بعد کسی بھی گاڑی کی ملکیت خریدار اور فروخت کنندہ کی موقع پر بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر ممکن نہیں رہے گی۔اس ضمن میں اوپن ٹرانسفر لیٹر کی حامل گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ ضلعی ایکسائز دفتر سے رابطہ کر کے گاڑی اپنے نام منتقل کروالیں بصورت دیگر انہیں قانونی پیچیدگیوں کے ساتھ ساتھ وقت کے ضیاع کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -