اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات میں 14اضافہ

اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات میں 14اضافہ

  



اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال کے دوران روایتی بینکاری کے شعبہ میں اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کی شرح میں بالترتیب13.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا ستمبر2019ء  کے دوران اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور اثاثوں کا مجموعی حجم 2.995 کھرب روپے تک پہنچ گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال 2019ء  کی تیسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینک کاری کے شعبہ کے قبل از ٹیکس منافع میں 2گنا اضافہ ہوا ہے۔جولائی تا ستمبر 2019ء  کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کا قبل از ٹیکس منافع 46ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ء  کے دوران شعبہ کا قبل از ٹیکس منافع 23ارب روپے رہا تھا اس طرح گذشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران اسلامک بینکنگ کے شعبہ کے قبل از ٹیکس منافع میں 23ارب روپے یعنی دو گنا کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

مزید : کامرس