میر پور خاص شوگر ملز کے بعد از ٹیکس اضافہ میں 232.3ملین روپے کا اضافہ

میر پور خاص شوگر ملز کے بعد از ٹیکس اضافہ میں 232.3ملین روپے کا اضافہ

  



اسلام آباد(آن لائن)30ستمبر 2019ء کو ختم ہونیوالے سال کے دوران میر پور خاص شوگر ملز کے بعد از ٹیکس اضافہ میں 232.3ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے نوٹس کے مطابق30ستمبر 2019ء  کر ختم ہونیوالے سال کے دوران میرپور خاص شوگر ملز کا بعداز ٹیکس منافع 301.8ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 69.5ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا اسطرح سال 2018ء کے مقابلہ میں سال2019ء کیلئے میرپور خاص شوگر ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 232.3ملین روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...