سرکاری اداروں کیلئے این ٹی این لازمی قرار دیا جائے۔ریونیو ایڈوائزر ایسوسی ایشن

سرکاری اداروں کیلئے این ٹی این لازمی قرار دیا جائے۔ریونیو ایڈوائزر ایسوسی ...

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کیلئے بھی این ٹی این لازمی قرار دیا جائے،ایک طرف حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے پورا زور لگا رہی ہے جبکہ سر کا ری ادارے ار بوں روپے کا ریو نیو ضا ئع کر رہے ہیں جس کی وجہ اخراجا ت سے اربو ں روپے کی ٹیکس کٹو تی کا خزا نے میں جمع نہ ہونا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ریو نیو ایڈوائزر ایسو سی ایشن عامر قدیر نے”ٹیکس نیٹ اور ہمارا نظام“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن نظام کے حوالے سے مربوط پا لیسی بنا نے کی ضرورت ہے۔ معا شی استحکام کیلئے حکومتی اداروں سمیت پرا ئیو یٹ سکو لز،کا لجز،یو نیو رسٹیز،ہسپتا لوں کو چیک کیا جائے اور انہیں این ٹی این یا جا ئے،سر کا ری ملا زمین کی جانب سے بھی مکمل تعداد میں ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے۔ سب سے پہلے حکومت کو اپنے نظام میں موجود سقم کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فکس ٹیکس سکیموں کو کا میا ب بنا نے کیلئے پہلے کمیٹیوں کو فعال کیا جا ئے اور رپورٹ مر تب کرکے عملدرآمد شروع کیا جائے۔حکومت کر پشن کے خا تمے کیلئے مضبو ط حکمت عملی اپنا ئے کیونکہ چور راستوں کی وجہ سے ٹیکس کی رقم کا ایک بڑا حصہ قومی خزانے کی بجائے سے جیبوں میں چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتر ی ہی ملکی تر قی کی ضما نت ہے،گردشی قرضوں میں کمی خو ش آئند با ت ہے مگرحکومت کو ٹیکس اہداف کو پورا کر نے کیلئے مر بو ط پا لیسی وضع کرنا ہو گی۔

مزید : کامرس


loading...