4مربع زمین جعلساز ی سے منتقل کرنیوالا پٹواری گرفتار

 4مربع زمین جعلساز ی سے منتقل کرنیوالا پٹواری گرفتار

  



لاہور (اپنے نمائندے سے) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس کی ہدایت اور ڈائریکٹر لاہور  ریجن احمد افنان کی نگرانی میں مقدمہ نمبر 1/19 میں مطلوب پٹواری غلام سجاد کو سی او لاہور علی اکبر چٹھہ نے مریدکے سے گرفتار کر لیا پٹواری غلام سجاد نے سائل فاروق اعظم کی چار مربع جائیداد کو صوفی جیند وغیرہ کے ساتھ  سازباز کرکے جعلسازی سے منتقل کر دیا تھا۔جعلسازی، فراڈ،دھوکہ دہی کا الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔چھاپہ مار ٹیم میں سی او لاہور علی اکبرچھٹہ، عثمان مجید، عابد صدیقی، رضا الطاف اور فیاض حسین شامل تھے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور احمد افنان  رات گئے مانیٹرنگ کرتے رہے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کامیاب ریڈ پر اینٹی کرپشن ٹیم کی کارگردگی کو سراہا اور دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کا بھی عندیہ دیدیا

مزید : میٹروپولیٹن 4