حکمرانو ں نے سی پیک کو ذاتی دشمنی کی بھینٹ چڑھا دیا،اویس لغاری
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے سی پیک کو اپنی ذاتی دشمنی کی بھینٹ چڑھادیا ہے۔نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کا منصوبہ میاں نوازشریف نے شروع کیا۔بزدار صاحب ہنرمند نوجوان پروگرام سے آپ کی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ نوازشریف اور شہبازشریف نے نوجوانوں کو اربوں روپے کے آسان قسطوں پر قرضے دیے۔
نوازشریف اور شہبازشریف نے ہزاروں نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کیے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ شہبازشریف نے ذہین طلبہ کو اربوں روپے کے سکالر شپ پروگرام دیے۔بزدار صاحب آپ کے لیڈر عمران نیازی نے مفت لیپ ٹاپ کا منصوبہ ذاتی سیاست کی نذر کردیا۔وفاق اور پنجاب کی ناہالی کی وجہ سے پندرہ ماہ میں ڈیرھ لاکھ نوجوان بے روزگار ہوئے ہیں۔
لغاری