ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی آگاہی کیمپ،معلوماتی لٹریچر تقسیم

ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی آگاہی کیمپ،معلوماتی لٹریچر تقسیم

  



لاہور(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کے چار مقامات آزادی چوک، وحدت روڈ،اچھرہ اور داتا دربار چوک پر صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا جہاں راہگیروں اور دکانداروں کو صفائی کے بارے آگاہی دی گئی۔شہر کے چار مقامات پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کیمپ بھی لگائے گئے۔اس حوالے سے لوگوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ سوشل موبلائزرز کی جانب سے شہریوں کو کوڑا کوڑے دان میں ڈالنے کی تلقین کی گئی اور شہریوں سے اپیل کی گئی کچرا ادھر ادھر پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں ڈالیں۔

 اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کا ساتھ دیں۔مزید برآں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ بھی کیا۔راؤ امتیاز احمد نے کریم پارک، کچا راوی روڈ، آزادی فلائی اور، موہنی روڈ، بھاٹی، بلال گنج اور ٹمبر مارکیٹ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔صاف ستھرے ماحول سے ہی صحت مند معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے اور بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ صفائی برقرار رکھنے کے لیے لاہو ر ویسٹ مینجمنٹ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ شہریوں کے تعاون سے ہی لاہور میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ صفائی سے منسلک تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے لاہور کے باسیوں کو شہر کی صفائی میں واضح فرق محسوس ہو گا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور نے کہا کہ شہری صفائی کے حوالے سے اپنی شکایات ہیلپ لائن 1139،کلین لاہور موبائل ایپ، ایل ڈبلیو ایم سی کے فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی کروا سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...