پی آئی سی واقعہ سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی،مسعود صدیقی

  پی آئی سی واقعہ سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی،مسعود صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین عاشق رسول ؐ، قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تصادم کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی آئی سی واقعہ سے ملک کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی۔وطن عزیز پاکستان ہم سب کا پاکستان ہے، جسے سنوارنا بھی ہم نے ہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاہمیں معاشرے میں تحمل، برداشت اور امن و محبت کو فروغ دینا ہوگا اور وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور بقا کیلئے ایک پلیٹ فارم متحد و متفق ہوکر ملک وقوم کی اجتماعی خدمت کرنے کا عہدبھی کرنا ہوگا۔
مسعود صدیقی