اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی منڈیوں کے دورے،قیمتوں کا جائزہ لیا

  اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی منڈیوں کے دورے،قیمتوں کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی سٹی تبریز مری نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا، منڈی انچارج کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ کیا اورٹماٹر اور آلو کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ کا دورہ کیا۔اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ملازمین کی حاضری کی چیکنگ، 02 ملازم ڈیوٹی سے غیر حاضرپائے گئے۔

ان کی جواب طلبی کر لی گئی۔اے سی کینٹ نے ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے پناہ گاہ بادامی باغ کا بھی دورہ کیا اورپناہ گاہ میں انتظامی امور کی چیکنگ، صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔