ملت ایکسپریس کو ملکوال،لالہ موسیٰ کے درمیان توسیع دینے کا فیصلہ

ملت ایکسپریس کو ملکوال،لالہ موسیٰ کے درمیان توسیع دینے کا فیصلہ

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر 16 دسمبر 2019 سے ملت ایکسپریس (17UP/18DN) کو ملکوال، لالہ موسیٰ، ملکوال کے درمیان توسیع دینے کا فیصلہ کیاہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ ٹرین کراچی۔ ملکوال کراچی کے درمیان چلتی تھی اب اس کوملکوال کی بجائے لالہ موسیٰ تک توسیع دے دیدی گئی۔

 ہے۔(17UP) ملت ایکسپریس دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر ملکوال پہنچ کرپندرہ منٹ سٹاپ کرنے کے بعد 3 بجکر 05منٹپر ملکوال سے روانہ ہوکر منڈی بہاوالدین، چیلیاں والا پر سٹاپ کرتی ہوئی شام 4 بجکر 35 منٹ پر لالہ موسیٰ پہنچ جائے گی۔اسی طرح (18DN) ملت ایکسپریس لالہ موسیٰ سے صبح 9 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوکر ڈنگہ، چیلیاں والا، منڈی بہاؤالدین ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی 10 بجکر 45 منٹ ملکوال پہنچ جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4