بلاول بھٹوزرداری کا لاہور میں بھرپور استقبال کریں گے،اسلم گل

  بلاول بھٹوزرداری کا لاہور میں بھرپور استقبال کریں گے،اسلم گل

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے سنیئر نائب صدر چودھری محمد اسلم گل اور زونل صدر صداقت شیروانی نے کہا ہے کہ اٹھارہ دسمبر کو لاہور آمد پر چیئرمین پیپلز پارٹی کا بھرپور استقبال کیا جائے گا قوم کو مسائل کے انبار سے نکالنے کا حل اور اس کی چابی بلاول بھٹو کے پاس ہے وہ قوم کے لئے نجات دہندہ ثابت ہوں گے۔ا نہوں نے کہا کہ مہنگائی کا اصل سبب ڈالر کی اونچی اڑان، بجلی، گیس و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، مہنگی ٹرانسپورٹ و مینوفیکچرنگ و ان پٹ کاسٹ ہے نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

بہت جلد جعلی حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔ اور عوام پر مسلط یہ گروہ عنقریب اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالائقوں نے معیشت کو تباہ کر دیا، قرض لیکر خوشیاں منا رہے ہیں،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،سلیکٹڈ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے۔

اسلم گل

مزید : میٹروپولیٹن 4