مانگا منڈی تا مشن سکول سڑک کی تعمیر جاری،13کروڑ 70لاکھ لاگت آئیگی
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کے رورل اسسبیلیٹی پروگرام کے تحت صوبائی دارالحکومت میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ13 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے مانگامنڈی تامشن کالونی تا ببلیانہ ڈرین تک سے روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2019/20 میں حکومت پنجاب نے اس پراجیکٹ پر مزید 10 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔
اوراب تک اس پراجیکٹ پر 05 کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ کر دیئے گئے ہیں۔