فیاض چوہان او ر ڈاکٹروں پر تشدد انتہائی افسوسناک حرکت ہے

فیاض چوہان او ر ڈاکٹروں پر تشدد انتہائی افسوسناک حرکت ہے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)نائب صدر پاکستان ٹریڈرز الائنس لاہور عامر احسان بٹ نے کہا ہے کہ وکلاء نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جس بربریت کا مظاہر ہ کرکے کالے کوٹ کی حرمت کو پامال ہے یہ قابل مذمت ہے،وکلاء کی جانب سے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پر جس طرح تشدد کیا گیا وہ کسی بھی طرح اخلاقیات کے دائر ے میں میں نہیں آتا۔حکومت نے بروقت ایکشن لے کر اچھا فیصلہ کیا۔

ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے جس طرح ملوث وکلاء کے خلاف ایکشن کرکے ان کے خلاف مقدمات قائم کئے ہیں اس سے امید ہے کہ اس اندوہناک واقعہ میں جو بھی ملوث ہے قانون خود اپنا راستہ ڈھونڈے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4