اسلام صبر،تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے،بلال سلیم قادری

  اسلام صبر،تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے،بلال سلیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے سر براہ محمد بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے،پی آئی سی واقعہ کی غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔ بے گناہ مریضوں کی موت کا سبب بننے والوں کو کڑی سزا دی جائے،معاشرے میں قیام امن کیلئے اخوت، بھائی چارے کو فروغ دیا جائے،توڑ پھوڑ، تشدد، الزامات لگانا مسلمان کا شیوہ نہیں۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے سنی تحریک پنجا ب کے صدرمذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل سے ٹیلی فو نگ گفتگو میں کر تے ہوئے کیا۔محمد بلال سلیم قادری نے کہاکہ پی آئی سی کے واقعہ پر پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ ہسپتال پر دھاوا بولنے کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، پی سی آئی واقعہ سے پنجاب حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
بلال سلیم