مرکزعلم و فن کے چیئرمین ایم آر شاہد کی رہائشگاہ پر محفل مشاعرہ
لاہور(پ ر) ادوبی و ثقافتی تنظیم مرکز علم و فن پاکستان کے چیئرمین،شاعر،ادیب،محقق ایم آر شاہد نے نئے گھر کی خوشی میں اپنی رہائشگاہ پر ایک مشاعرے کا اہتمام کیا جسکی صدارت ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کی،مہمان خصوصی سرفراز سید تھے،نظامت کے فرائض اقبال راہی نے انجام دیے۔ممتاز ملک نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔محمد ندیم اقبال باہو نے عارفانہ کلام پیش کیاجن شعرا ء کرام نے اپنا کلام پیش کیا ان میں ممتاز راشد لاہوری، فراست بخاری،نبیل نجم،محمد جمیل،پروفیسر ناصر بشیر،ساجد یزدانی،سید اسامہ جاوید، یاسین بدر،عمران خورشید،ڈاکٹر صغریٰ صدف،سرفراز سید،اقبال راہی،سید تابش نقوی اور میزبان ایم آر شاہد شامل تھے