انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ آج سلام آباد میں شروع ہو گا

انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ آج سلام آباد میں شروع ہو گا

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام سرینا ہوٹلز ہواوے انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ (آج) اتوار سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں  اور ایونٹ میں ملکی اور غیرملکی کھلاڑی  شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں ٹاپ 50رینکنگ کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 

مصر کے یوسف ابراہیم اور ہانگ کانگ کے تزونگ ٹونگ مرد اور خواتین ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دوسرے غیرملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے  جن کا تعلق مصر، امریکہ، ہانگ کانگ،، برطانیہ، ملائیشیا، جرمنی، پرتگال، سپین، سوئزرلینڈ، اردن اور آسٹریا سے ہے،  ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 17 دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 18دسمبر کو جبکہ فائنل 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ٹورنامنٹ میں  مردوں کے لئے 20 ہزار ڈالر اورخواتین کے لئے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد شروع ہو چکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی