اظہرعلی کی دل دل پاکستان گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  اظہرعلی کی دل دل پاکستان گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دل دل پاکستان گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کپتان اظہر علی دل دل پاکستان گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ ان کے ساتھ شان مسعود اور دیگر لوگ بھی کپتان کی گلوکاری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔دراصل ٹیم چوتھے دن کے کھیل کے لیے گرانڈ میں جانے کا انتظار کررہی تھی اور کپتان اظہر علی نے اس دوران دل دل پاکستان گاکر سب لوگوں کو محظوظ کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظہر علی کی آواز میں دل دل پاکستان گانے پر مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔راجا عثمان ظہیر نے کہا کہ یہ ہے میرا پاکستان اور اس کی خوبصورتی۔