آل پاکستان انٹر بورڈ تھروبال چمپئن شپ میں بوائز مقابلے آج شروع ہو نگے

آل پاکستان انٹر بورڈ تھروبال چمپئن شپ میں بوائز مقابلے آج شروع ہو نگے

  



 اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان انٹر بورڈ تھروبال چمپئن شپ میں بوائز مقابلے (آج) اتوار سے حیدر آباد میں شروع ہو نگے۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدر آباد کی سپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور   ٹورنامنٹ میں سات بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 جن میں حیدرآباد،  پشاور، میرپور خاص،  لاڑکانہ، کوئٹہ، بنوں اور سوات بورڈ شامل ہیں۔ چمپئن شپ میں بوائزاورگر لز کے الگ الگ مقابلے منعقد ہونگے۔

 ، بوائز کے مقابلے 15 دسمبر سے شروع ہو نگے جبکہ گرلز  کے مقابلے 19 دسمبر سے شروع ہو نگے۔ گرلز کے مقابلوں منیجرز کا اجلاس 18 دسمبر کو ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی