پرتھ ٹیسٹ، فیلڈر کی تھرو لگنے سے علیم ڈار زخمی ہو گئے

پرتھ ٹیسٹ، فیلڈر کی تھرو لگنے سے علیم ڈار زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ  ڈیسک) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے جا رہے ہیں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران کیوی فیلڈر کی گیند لگنے سے پاکستانی علیم ڈار زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علیم ڈار نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کی جانب سے کی گئی تھرو لگنے سے زخمی ہوئے۔آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران کیوی بولر ٹم ساؤتھی کی تھرو سے بچنے کے لیے امپائر علیم ڈار مچل سینٹنر سے ٹکرا گئے اور تھرو لگنے سے زخمی ہو کر زمین پر گر پڑے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی امپائر درد سے کراہتے ہوئے نظر آئے۔طبی عملے کی جانب سے علیم ڈار کو فوری طور پر گراؤنڈ میں امداد دی گئی جس کے بعد علیم ڈار دوبارہ امپائرنگ کے لیے کھڑے ہو گئے۔یاد رہے کہ علیم ڈار نے اسی ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔