نئے عمرہ سیزن میں دنیا بھر سے 20لاکھ 31ہزار 751افراد کو ویزے جاری

نئے عمرہ سیزن میں دنیا بھر سے 20لاکھ 31ہزار 751افراد کو ویزے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)نئے عمرہ سیزن 1441 میں اب تک دنیا بھر سے 20لاکھ31ہزار 751افراد کو عمرہ ویزے جاری،15لاکھ66 ہزار 754 افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر کے اپنے اپنے ممالک میں پہنچ گئے،12لاکھ21ہزار 304 افراد حرمین شریفین میں موجود ہیں،عمرہ میں اب تک پاکستان سر فہرست،4 لاکھ11ہزار140پاکستانیوں کو عمرہ ویزی جاری،گزشتہ سال سے 30 فیصد تناسب کم ہے،انڈونیشیاء 3 لاکھ 68 ہزار193افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر،بھارت2لاکھ19ہزار956کے ساتھ تیسرے نمبر پر،مالنیریا97ہزار 709 کے ساتھ چوتھے نمبر پر،ترکی65ہزار 83کے ساتھ پانچویں نمبر پر،مصر53ہزار96کے ساتھ چھٹے نمبر پر، بنگلا دیش47ہزار962 کے ساتھ ساتویں نمبر پر، الجزائر45ہزار950کے ساتھ آٹھویں نمبر پر،عرب امارات29ہزار544کے ساتھ نویں نمبر پر،اردن23ہزار  926کے ساتھ دسویں نمبر پررہا ہے،اب تک15لاکھ افراد ہوائی جہاز کے ذریعے65ہزار63افراد بسوں کے ذریعے اور باقی افرادبحری جہاز کے ذریعے حجاز مقدس پہنچے ہیں،سعودی وزارت الحج نے یکم محرم الحرام سے اب تک جاری کیے گئے عمرہ ویزوں کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔
عمرہ زائرین

مزید :

صفحہ آخر -