بارش اور برفباری سے ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی

بارش اور برفباری سے ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی

  



اسلام آباد(آئی این پی) محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔آج اتوارکومحکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بونیر، چترال، دیر، ما لاکنڈ، شانگلہ، سوات، ابیٹ آباد، بٹگرام، ہری پور، مانسہرہ،کوہاٹ، ہنگو اور کرم میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر بر فباری متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ وسطی،جنوبی پنجاب اور بالائی سند ھ کے اضلاع میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے علاقے جڑانوالہ، کلورکوٹ، خیرپورٹامیوالی، پنڈدادنخان، شرقپور شریف، سمندری، چنیوٹ، خان پور، احمد پور شرقیہ، اوچ شریف اور ظاہرپیر میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو رہ گئی۔محکمہ ٹریفک پولیس نے دھندوالے علاقوں میں شہریوں کو غیرضروری طور پر سفر کرنے سے منع کیا ہے۔

بارش،برفباری

مزید : صفحہ آخر