منصور احمد خان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسداد منشیات کے 63ویں  اجلاس کیلئے  صدر منتخب

منصور احمد خان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسداد منشیات کے 63ویں  اجلاس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے  اقوام متحدہ  کے ویانا  کے  لئے مستقل نمائندہ منصور احمد خان کو سال  2020کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسداد منشیات کے 63ویں  اجلاس کیلئے متفقہ طور پر صدر منتخب کیاگیاہے، ترجمان دفتر خارجہ  ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اس اہم ذمہ داری کے لئے پاکستان کے نمائندہ کو متفقہ طور پر منتخب کرنا بین الاقوامی برادری کا  پاکستان کی  انسداد منشیات کی پالیسی  اور عالمی سطح پر منشیات کے مسائل کے حل کے لئے  کردار  پر اعتماد کا اظہار ہے۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق پاکستان کے  اقوام متحدہ  کے ویانا  کے  لئے مستقل نمائندہ منصور احمد خان کو سال  2020کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسداد منشیات کے 63ویں  اجلاس کیلئے متفقہ طور پر صدر منتخب کیاگیاہے، ترجمان دفتر خارجہنے کہا ہے کہ اس اہم ذمہ داری کے لئے پاکستان کے نمائندہ کو متفقہ طور پر منتخب کرنا بین الاقوامی برادری کا  پاکستان کی  انسداد منشیات کی پالیسی  اور عالمی سطح پر منشیات کے مسائل کے حل کے لئے  کردار  پر اعتماد کا اظہار ہے،، ویانا میں اقوام متحدہ کمیشن برائے منشیات کی گورننگ باڈی ہے، مئی 2019میں پاکستان کو یکم جنوری 2020سے 4سال کیلئے کمیشن کے ممبر کے طور پر منتخب کیاگیا تھا، جبکہ پاکستان نے 4دہائیوں تک کمیشن میں خدمات انجام دی ہیں۔
صدر منتخب

مزید :

صفحہ آخر -