لنکن کھلاڑیوں کی اسلام آباد میں  شاپنگ، شہریوں میں گھل مل گئے

  لنکن کھلاڑیوں کی اسلام آباد میں  شاپنگ، شہریوں میں گھل مل گئے

  



 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران یوں تو بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالا ہوا ہے تاہم فراغت کے لمحات میں مہمان ٹیم کے پلیئرز شاپنگ کرنے پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دو ٹویٹس کی گئیں۔ ان ٹویٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لنکن ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فراغت کے لمحات میں شاپنگ مال پہنچ گئے جہاں انہیں شاپنگ کی۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاپنگ مال میں خریداری کی تو اس دوران شائقین کی بڑی تعداد مہمان کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بنوانا آ گئے اور خوب تصاویر بنوائیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔اس دوران مہمان ٹیم کے کپتان کرونارتنے کا کہنا تھا کہ شہر میں گھوم کر ہمیں بہت اچھا لگا ہے۔

  لنکن کرکٹ ٹیم 

مزید : صفحہ آخر


loading...