راولپنڈی،پی آئی سی واقعہ کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا ہولی فیملی ہسپتال میں مظاہرہ 

راولپنڈی،پی آئی سی واقعہ کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا ہولی فیملی ہسپتال میں مظاہرہ 

  



راولپنڈی(این این)پی آئی سی میں وکلاء کے پرتشدد واقعہ کیخلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث وکلاء کیخلاف مقدمات کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلانے اور سکیورٹی بل کی فی الفور منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی سی میں وکلاء گردی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے ہولی فیملی ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی وکلاء گردی کیخلاف نعرے بازی کی ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ وکلاء کے خلاف مقدمات کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیا جائے اور سکیورٹی بل کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔ ڈاکٹرز نے کہاکہ ہسپتالوں پر حملہ تو جنگوں میں نہیں ہوتا ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہوئی، ہولی فیملی ہسپتال میں احتجاج اور ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کیلئے پمز کے ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر معمور تھی۔

ڈاکٹرز احتجاج

مزید : صفحہ آخر