بی آر ٹی کے حوالے سے ایف آئی اے شفاف انکوائری نہیں کریگی،امیر مقام

بی آر ٹی کے حوالے سے ایف آئی اے شفاف انکوائری نہیں کریگی،امیر مقام

  



چارسدہ (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے حوالے سے وزیر اعظم کے ماتحت ادارے ایف آئی اے سے شفاف انکوائری کی توقع نہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کے حوالے سے عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد پارٹی فیصلہ کریگی۔ وہ چارسدہ میں سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی رہنماء انتخاب چمکنی،صوبائی نائب صدر حانم اللہ اور ضلعی صدر میاں ہمایون شاہ کاکاخیل بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ کے وفد نے سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ کو مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے امیر مقام نے لاہور میں وکلا ء کی طرف سے ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پر مقتدر قوتوں نے کوئی سیاسی پابندی نہیں لگائی بلکہ مخترمہ والدہ کی موت پر افسردہ ہے۔ بی آر ٹی کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ 

امیر مقام 

مزید : صفحہ آخر