ریلوے کا 16 دسمبر سے ملت ایکسپریس کو ملکوال، لالہ موسیٰ، ملکوال کے درمیان توسیع دینے کا فیصلہ
لاہور (این این آئی)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر 16 دسمبر 2019 سے ملت ایکسپریس کو ملکوال، لالہ موسیٰ، ملکوال کے درمیان توسیع دینے کا فیصلہ کیاہے۔ملت ایکسپریس دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر ملکوال پہنچ کرپندرہ سٹاپ کرنے کے بعد 3 بجکر 05پر ملکوال سے روانہ ہوکر منڈی بہاوالدین، چیلیاں والا پر سٹاپ کرتی ہوئی شام 4 بجکر 35 منٹ پر لالہ موسیٰ پہنچ جائے گی۔اسی طرح (18DN) ملت ایکسپریس لالہ موسیٰ سے صبح 9 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوکر ڈنگہ، چیلیاں والا، منڈی بہاؤالدین ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی 10 بجکر 45 منٹ ملکوال پہنچ جائے گی۔
ریلوے