پی آئی سی پر وکلاء حملے کا باعث ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلے

پی آئی سی پر وکلاء حملے کا باعث ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلے

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) وکلا اور ڈاکٹرز کے تنازع کی وجہ بننے والے ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلے۔پو لیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعرفان پرگزشتہ سال ڈاکٹرز اور اسپتال عملے کے ساتھ مل کر سنیل نامی شہری کو تشدد کرکے قتل کرنے کاالزام ہے۔واضح رہے کہ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاحملے کی  وجہ گرینڈ ہیلتھ الائنس پی آئی سی کے رہنما ڈاکٹر عرفان کی  ویڈیو میں وہ تقریر تھی جس میں اس نے وکلا کے مذاکرات کا مذاق اڑایا تھا،سوشل میڈیا پر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی وکلا سے لڑائی کے بعد ڈاکٹر عرفان کی تقریر کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا، ویڈیو وائرل ہونے پر وکلا مشتعل ہوگئے جنہوں نے یہ ویڈیو تمام وکلا کو بجھوائی اور وکلا اکٹھے ہو کر احتجاج کرتے ہوئے پی آئی سی پہنچے جہاں انتہائی ناخوشگوار سانحہ رونما ہوا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...