زرداری ملک میں ہی رہیں گے، معلوم ہے رہائی سے کس کس کو تکلیف ہے، نیئر بخاری  

زرداری ملک میں ہی رہیں گے، معلوم ہے رہائی سے کس کس کو تکلیف ہے، نیئر بخاری  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری  نے کہا ہے کہ آصف زرداری ملک میں ہی رہیں گے،ہمیں معلوم ہے کہ  آصف زرداری کی رہائی سے کس کس کو تکلیف ہے؟۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ سابق صدرآصف زرداری ملک میں ہی رہیں گے،آصف زرداری جمہوریت کی علامت ہیں اور جمہوریت کو زیادہ دیر قید نہیں رکھا جا سکتا۔سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سلیکٹڈ کا اقتدار ہچکولے لے رہا ہے، شیخ رشید جسے لوگ اپنی بے عزتی کی بھی مارکیٹنگ کرتے ہیں،ہمیں معلوم ہے کہ  آصف زرداری کی رہائی سے کس کس کو تکلیف ہے؟۔
 نیئر  بخاری  

مزید :

صفحہ آخر -