میجر ثاقب اقبال قتل کیس، ملزموں کے خلاف شواہد نہیں ملے،سندھ پولیس

میجر ثاقب اقبال قتل کیس، ملزموں کے خلاف شواہد نہیں ملے،سندھ پولیس

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس کی جانب سے میجر ثاقب اقبال کے قتل کیس کا عبوری چالان پیش کیا گیا۔پولیس نے عبوری چالان میں بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نعمان عرف ماڑو اور فاروق عرف بابو کے خلاف میجر ثاقب کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے اور ملزمان سے ملنے والے اسلحے اور میجر ثاقب کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحے کے خول میچ نہیں ہو سکے۔چالان کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے ڈر اور خوف کی وجہ سے قتل کا اعتراف کیا تھا جبکہ تفتیش میں ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد نہیں ہوا ہے اور ملزمان کی جے آئی ٹی کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔تاہم عدالت نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی لیکن ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرلیا جبکہ تفتیشی افسر کو بھی کیس کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

سندھ پولیس

مزید : صفحہ آخر