بناسپتی کی سرکاری قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف دائردرخواستوں کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بناسپتی کی سرکاری قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دے دیاہے۔جسٹس سیدمظاہر علی اکبر نقوی،جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس جواد حسن پرمشتمل یہ فل بنچ کل 16دسمبر کوکیس کی سماعت شروع کرے گا، 40سے زائد گھی ملز مالکان نے بناسپتی کی سرکاری قیمتیں مقررکرنے کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے،ان درخواستوں کی ابتدائی سماعت مختلف سنگل بنچوں میں ہوئی،اب ان تمام درخواستوں کی مشترکہ سماعت کے لئے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیاگیاہے،اس کیس میں گھی ملوں کے حق میں پہلے ہی عبوری حکم امتناعی جاری ہوچکے ہیں۔
بناسپتی،قیمتیں