پی آئی سی واقعہ میں ملوث 15وکلاء کے لائسنس معطلی پر کارروائی شروع 

پی آئی سی واقعہ میں ملوث 15وکلاء کے لائسنس معطلی پر کارروائی شروع 

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)پی آئی سی واقعہ کے حوالے سے قائم وکلاء ایکشن کمیٹی کے سربراہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حفیظ الرحمن چودھری نے کہا ہے کہ انہوں نے 15وکلاء کے خلاف کارروائی کے لئے پنجاب بارکونسل کو لیٹر بھیجا ہے،جن میں سے متعددکے پنجاب بارکونسل نے لائسنس معطل کرکے کارروائی شروع کردی ہے، حفیظ الرحمن چودھری نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاملے کو بڑھانا نہیں چاہتے،ہم افہام وتفہیم سے ڈاکٹروں کے ساتھ معاملہ طے کرنا چاہتے ہیں،اس سلسلے میں سینئر وکلاء کوشش بھی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی آئی سی واقعہ کی مختلف فوٹیجز میں جن وکلاء کا کردار مشکوک نظر آیا،خاص طور پر وہ وکیل جو اسلحہ لہرارہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے،ابتدائی طور پر15وکلاء کے نام پنجاب بارکونسل کو بھیجے گئے ہیں جن کے لائسنس معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جووکلاء بے گناہ ہیں ان کی رہائی میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

پی آئی سی واقعہ

مزید : صفحہ آخر