ضلعی عدلیہ کے فیصلے انتہائی اہمیت کے حامل،ججز انصاف پر مبنی بہترین فیصلے کریں:جسٹس مامون رشید شیخ

ضلعی عدلیہ کے فیصلے انتہائی اہمیت کے حامل،ججز انصاف پر مبنی بہترین فیصلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)نامزدچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ عدالتی نظام سائلین کے گردگھومتا ہے، مقدمات نمٹانے کی تعداد نہیں بلکہ ہمیں ججوں سے انصاف پر مبنی بہترین فیصلے کرنے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ اورجینڈر بیسڈ وائیلنس عدالتوں کے ججوں کی تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نامزدچیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدلیہ میں تمام ججز قابل ہیں، خواتین ججز مرد ججز سے کسی بھی طرح کمتر نہیں ہیں،ہمارے جج بہترین کام کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ججز بلا خوف اور کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر میرٹ پر فیصلے کریں۔قبل ازیں ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر، ساؤتھ آسٹریلیا کی سابق جج ران لیٹن اور تربیتی کورس و ورکشاپ مکمل کرنے والے جوڈیشل افسران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اختتامی سیشن میں سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان،ایشیائی ترقیاتی بینک کی نمائندگان، پاکستان بھر کی جینڈر بیسڈ وائیلنس کورٹس کے ججوں،متلعقہ ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں نے شرکت کی۔ 
جسٹس مامون

مزید :

صفحہ آخر -