مائنس ون قبول نہیں،صرف نئے انتخابات،حکومت کا آخری ماہ چل رہا ہے:فضل الرحمٰن

مائنس ون قبول نہیں،صرف نئے انتخابات،حکومت کا آخری ماہ چل رہا ہے:فضل الرحمٰن

  



رحیم یارخان(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کاآخری ماہ چل رہاہے اپوزیشن اس مطالبے پرمتحدہے کہ حکومت کوگھربھیجناہے نئے الیکشن کرانے ہیں مائنس ون فارمولاقبول نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈرمولانااسعدمحمودکی رہائشگاہ ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفدمیں جے یوآئی حافظ ناصرعلیم بھٹی قاری جابرمحموداورخالدامین شامل تھے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ جعلی حکومت کامکمل خاتمہ اورنئے الیکشن بھی عوام کااوراپوزیشن جماعتوں کامطالبہ ہے سلیکٹیڈحکومت سیاسی سماجی معاشی داخلی اورخارجی معاملات سمیت دیگرامورکے حوالے سے مکمل ناکام ہوچکی ہے انشا اللہ جنوبی پنجاب کوجمعیت علمائے اسلام کامضبوط گڑھ بنائیں گے۔ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں جمعیت کے کارکن اٹھ کھڑے ہوں، اے پی سی میں بھرپورنمائندگی فعالیت پرضلعی امیرمولاناخلیل الرحمن درخواستی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان لدھیانوی قاری عزیزالرحمن درخواستی اورکفایت اللہ درخواستی ودیگرکی کارکردگی کوسراہا۔

فضل الرحمن

مزید : صفحہ آخر