وزیر اعظم نے سی پیک اتھارٹی کی تشکیل پر اعتماد میں نہیں لیا،اختر مینگل

وزیر اعظم نے سی پیک اتھارٹی کی تشکیل پر اعتماد میں نہیں لیا،اختر مینگل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی کی تشکیل پر اعتماد میں نہیں لیا۔ سربراہ سردار اختر مینگل نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سی پیک منصوبے کا چیئرمین بناتے ہوئے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، 70 سالوں سے بلوچستان کو ترقی پذیر رکھا گیا ہے، کئی آرمی چیف آئے لیکن بلوچستان کے حالات نہیں بدلے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کر چکے ہیں لیکن وزیراعظم کی جانب سے اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ اتحادیوں کی ناراضی ہو جاتی ہے، لیکن اب تو ان کی اپنی جماعت میں ناراضیاں سامنے آنے لگیں ہیں، ہم سے حکومت نے جو وعدے کیے اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ 
اختر مینگل

مزید :

صفحہ آخر -