بی آر ٹی میں غلطیاں تسلیم کرتے ہیں، ارباب شہزاد

بی آر ٹی میں غلطیاں تسلیم کرتے ہیں، ارباب شہزاد

  



 پشاور (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے کہا ہے کہ بی آر ٹی خیبر پختونخوا حکومت کا پہلا تجربہ تھا تسلیم کرتے ہیں کہ اس میں غلطیاں ہوئیں منصوبہ مکمل ہونے کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا تاہم چند ماہ بعد مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو سہولت ملے گی۔کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ میں ایڈوائزر وزیراعظم محمد شہزاد ارباب نے کہاکہ بی آر ٹی چند ماہ میں مکمل ہوجائے گا حتمی تاریخ تو نہیں دے سکتا تاہم منصوبے کی تکمیل کے بعد شہریوں کو سہولت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ یہاں آنے کامطلب یہ نہیں کہ تاثر لیا جائے کہ مجھے وزیر اعظم نے یہاں بھیجا ہے، یہ میرا اپنا صوبہ ہے یہاں آتا رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سرکار کے افسران عوام کے تابع ہیں اسی لیے انہیں کھلی کچہری میں عوام کے سامنے کھڑا کیا، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں چند ماہ میں عوام کو ریلیف ملے گا۔ارباب شہزاد نے کہا کہ 27 دسمبر کو یوٹیلٹی اسٹورز کو ڈیجیٹل کیا جائیگا جس پر 6 ارب روپے لاگت آئیگی جبکہ 180 ارب روپے احساس پروگرام میں عوام کے لیے 137 پروگرام شامل کیے گئے ہیں۔

ارباب شہزاد

مزید : صفحہ آخر