کلین اینڈ گرین پاکستان مہم پہلے فیز میں ڈیرہ سمیت 19اضلاع شامل

  کلین اینڈ گرین پاکستان مہم پہلے فیز میں ڈیرہ سمیت 19اضلاع شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے پہلے فیز میں ڈیرہ غازی خان سمیت ملک کے 19 اضلاع کوشامل کیا گیا ہے مہم میں عوام کو براہ راست شامل کرکے علاقہ کو سرسبز و شادب بنایا جائیگا۔ہر شہری موبائل ایپ کے ذریعے اپنے آپ کو بطور کلین اینڈ گرین چیمپئن رجسٹرڈ کراکے مقابلہ میں حصہ لے سکتاہے. انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان کے دفتر میں کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس اجلاس سے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

خطاب کرتے ہوئے کہی. وزیر مملکت نے کہا کہ صفائی،شجرکاری سمیت پانچ شعبوں میں کام کیا جائیگااور بہتر کارکردگی کے حامل ضلع اور شہری کو وزیر اعظم عمران خان تعریفی اسناد دیں گے۔وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے وژن سرسبز و شاداب پاکستان کو عوام کے ساتھ ملکر کامیاب کرائیں گے۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیرنے بتایا کہ مہم کا لوگو"ہمارا شہر،ہماری ذمہ داری" مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ سرکاری محکمے،سٹوڈنٹس،ایسوسی ایشنز،پولیٹکل اونرشپ، مساجد، مدارس،تعلیمی ادارے،اقلیتی عبادت گاہوں کو مہم میں شامل کیا جائے۔ماحول اور موسم دوست خوبصورت پودے لگاکر جیوٹیکنگ کی جائے۔سرکاری دفاتر کی حدود میں صفائی مہم کا آغاز کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مثبت مہم چلاکر عوام کے رویوں میں تبدیلی لائی جائے گی۔کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کا ہفتہ وار اجلاس منعقد کرکے اہداف پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
شامل