حکومت کا آخری ماہ چل رہاہے، مائنس ون فارمولانامنظور، فضل الرحمن

      حکومت کا آخری ماہ چل رہاہے، مائنس ون فارمولانامنظور، فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کاآخری ماہ چل رہاہے اپوزیشن اس مطالبے پرمتحدہے کہ حکومت کوگھربھیجناہے نئے الیکشن کرانے ہیں مائنس ون فارمولاقبول نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈرمولانااسعدمحمودکی رہائشگاہ ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکرتے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

ہوئے کیاوفدمیں جے یوآئی حافظ ناصرعلیم بھٹی‘ قاری جابرمحموداورخالدامین شامل تھے‘ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ جعلی حکومت کامکمل خاتمہ اورنئے الیکشن بھی عوام کااوراپوزیشن جماعتوں کامطالبہ ہے سلیکٹیڈحکومت سیاسی سماجی معاشی داخلی اورخارجی معاملات سمیت دیگرامورکے حوالے سے مکمل ناکام ہوچکی ہے انشاء اللہ جنوبی پنجاب کوجمعیت علمائے اسلام کامضبوط گڑھ بنائیں گے مذہبی حوالے اوردینی مدارس کی یہ پٹی امن پسندہے جنوبی پنجاب میں جاگیرداروں اورسرمایہ داروں نے عوام کااستحصال کیاہواہے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں جمعیت کے کارکن اٹھ کھڑے ہوں جمعیت کاپیغام عوام دوست منشورسول سوسائٹی کے طبقے کوگھرگھرپہنچائیں مستقل مزاجی کے ساتھ جے یوآئی کے مشن کوآگے بڑھائیں گے انہوں نے اے پی سی میں بھرپورنمائندگی فعالیت پرضلعی امیرمولاناخلیل الرحمن درخواستی‘ جنرل سیکرٹری مفتی نعمان لدھیانوی‘ قاری عزیزالرحمن درخواستی اورکفایت اللہ درخواستی ودیگرکی کارکردگی کوسراہا۔
مولانا فضل الرحمن