پاکستان کی خوشحالی کیلئے زرعی سیکٹر کوترقی دینا ضروری،ڈاکٹر اخترملک

  پاکستان کی خوشحالی کیلئے زرعی سیکٹر کوترقی دینا ضروری،ڈاکٹر اخترملک

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراخترملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا انحصار زراعت پر منحصر ہے۔ کا شتکا ر ہما را وہ طبقہ ہے جو دن رات محنت کر کے ہما رے لیے فصلیں ا گا تے ہیں اور اس کی پیداوار کو ہر مخلو ق کھاتی ہے۔ بد قسمتی سے اس مظلو م طبقے کو سا بقہ حکمرا نو ں نے نظر (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

انداز کیے ر کھا۔مو جو دہ حکو مت کا شتکا رو ں کے مفا دات کو تر جیح دینے کے ساتھ ساتھ انہیں خو شحا ل بنا نے کے لیے بھی کو شا ں ہے۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا ا ظہا ر محکمہ زراعت ملتان کے ز یر اہتمام وزیراعظم پاکستان کے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے زرعی ایمرجنسی پروگرام بارے سیمینار سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔سیمینا ر میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈ ا ئر یکٹر جنرل زرا عت انجم علی بٹر،ڈا ئر یکٹر زرا عت تو سیع فیض محمد کنڈ ی،ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر میا ں منظور،ڈائریکٹر ریسرج ڈاکٹر صغیر احمد،رانا محمد عباس اور کا شتکا رو ں کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔ صو با ئی وزیر ڈاکٹراخترملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خا ن کو ادراک ہے کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے زرعی شعبے کو ترقی دینا ضروری ہے۔ اس لیے ایمر جنسی پروگرامز شروع کیے گئے۔ ڈ اکٹر اختر ملک نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق کسان طبقے سے ہے جو پوری قوم کے لیے خوراک کا انتظام کرتا ہے،گزشتہ کچھ سالوں سے کسان معاشی پریشانی میں مبتلا ہے،کسان کاشتکاری کے جدید طریقے اپنائیں،کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا،کسانوں کی حالت جلد بدلے گی، مو جو دہ حکومت نے گندم کی فروخت اوپن کی اور کسان کو پورا ریٹ ملا،پہلی د فعہ کسانوں کو فوڈ سنٹر میں قطار میں نہیں کھڑا ہونا پڑا،پچھلے سال کسان کو گنے کا پورا ریٹ ملا، اس سال بھی گنے کا 190 روپے من پورا ریٹ ملے گا،کسی کو کسانوں سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پچھلی حکومت اپنے کاروباری مفادات کے لیے انڈیا سے زرعی اجناس درآمد کرتی تھی، اس عمل سے مقامی کاشتکار کی حوصلہ شکنی ہوئی اورمقامی کاشتکاروں نے ٹنل ٹیکنالوجی سے ٹماٹر کی کاشت ترک کر دی، اسی وجہ سے ٹماٹر کی قیمتیں بھی اوپر چلی گئیں،مو جو دہ حکو مت ا ٓ نے والے و قت میں کا شتکا رو ں کو مز ید فوا ئد دے گی۔ ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے کہا کہ کسانوں کو زراعت بارے ایجوکیٹ کرنے کی ضرورت ہے،کسانوں کے لیے ضروری ہے سوائل ٹیسٹ کرائیں،کسان کھاد، بیج اور مشینری پر سبسڈ ی سے فائدہ اٹھائیں، عامرخٹک نے کہا کہ پنجاب کی زمینیں سونا اگلتی ہیں، کسان فی ایکڑ پیداوارمیں اضافے پر توجہ دیں۔ انہو ں نے کہا کہ کھاد پر سبسڈی کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، کسان کارڈ سکریچ کرکے سبسڈ ی حاصل کر سکتے ہیں،ضلع میں ساڑھے چھ ہزار گندم کے بیگ سبسڈی ریٹ پر فراہم کئے گئے،اس بیج سے 13 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب میں سبسڈ ی پرگندم کا سب سے زیادہ بیج ضلع ملتان میں دیا گیا ہے۔ ڈ ا ئر یکٹر جنر ل زرا عت انجم علی بٹر نے کہا کہ کسا نو ں کو مختلف اجناس پر 30 کر و ڑ رو پے کی سبسڈ ی اگلے ما ہ تک دے دی جا ئے گی۔ر جسٹر ڈ کسا نو ں کو کسا ن کا ر ڈ جا ری کر یں گے جس پر انہیں سبسڈ ی دی جا ئے گی۔ ڈپٹی ڈا ئر یکٹر میا ں منظور احمد نے کہا کہ حکومت کی کو شش ہے کہ ہما ری گند م کی فی ا یکڑ پیداوار 35 من سے 65 من ہو جا ئے جس کے لیے بھر پور کو ششیں کی جا رہی ہیں۔وزیرتوانائی پنجاب و فوکل پرسن برائے پولیوملتان ڈویژن ڈاکٹر اختر ملک نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی, ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اورا سسٹنٹ کمشنر جنرل خواجہ عمیر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس، ایم ایس ڈاکٹرامجد،ڈبلیوایچ او کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر عابد اور روٹری کلب کے نمائندے محمدحنیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔16 دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب شہباز شریف ہسپتال میں منعقد ہوئی۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم کا آغاز ایک نئے عزم کے ساتھ کیا جارہا ہے۔پولیو فری پاکستان عمران خان کا ویژن ہے۔پی ٹی آئی اگلے پانچ سالہ دور میں پولیو فری پاکستان کے ساتھ حکومت میں داخل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو کا مرض رہ گیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب میں پولیو مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں اورپولیومہم کی نگرانی کے لیے ہر ڈویژن میں وزراء کو مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔وزیر توانائی پنجاب نے کہا کہ پولیو مہم ایک نیشنل کاز ہے۔پولیو مہم کے موقع پر ایل ایچ ویز کو ہڑتال کی کال سے اجتناب کرنا چاہیے۔ایل ایچ ویز کے جائز مطالبات کے لئے میں خود ان کی آواز بنوں

گا۔پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب ندیم قریشی نے کہا کہ پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمہ کے لئے مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔پی ٹی آئی کے کارکن مہم کی کامیابی کے یونین کونسل کی سطح پرکرداراداکریں گے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گفتگو میں ایل ایچ ویز سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کے لئے ہڑتال ختم کردیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایل ایچ ویز کی ہڑتال کی صورت میں متبادل پولیوورکرز کے انتظامات کر لئے گئے ہیں اور پانچ سو رضاکاروں کو پولیو مہم کے حوالے سے تربیت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بنیادی مرکز صحت پر تمام سٹاف مہم میں حصہ لے گا اور میں خود بھی پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرونگا۔ڈپٹی کمشنر ملتا ن عامر خٹک کی ہدایت پر ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز پولیو مہم کامیاب کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے پولیو ورکرز کے ٹریننگ سیشن کا معائنہ اور بنیادی مرکزصحت قاسم بیلہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہو ں نے فارمیسی سٹور اور آوٹ ڈور رجسٹر چیک کیا۔مر کز ی صحت میں تمام ادویات دستیاب اور سٹاف موجود تھا۔بعد از اں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے پرائمری سکول اجوائن شریف کا بھی دورہ کیا۔سکو ل میں سٹاف موجود اور صفائی کا نظام اطمینان بخش تھا۔اسسٹنٹ کمشنر صدرشہزاد محبوب کی زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ علا وہ از یں اسسٹنٹ کمشنرشجاع آباد مبین احسن نے ٹی ایچ کیو میں پولیو مہم کا افتتاح کیااور تحصیل شجاع آباد میں پولیو مہم بارے بریفنگ لی۔

اخترملک

مزید : ملتان صفحہ آخر